بابر، رضوان افغانستان سیریز کے لیے آرام لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان افغانستان کے خلاف شارجہ میں ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کو چھوڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن پینل افغانستان سیریز کے لیے بابر اور رضوان سمیت کچھ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بابر کی جگہ شاہین آفریدی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے اور اس حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان سے مشاورت کی گئی ہے۔
تاہم دونوں کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں سیریز میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کسی اعلیٰ عہدیدار یا چیف سلیکٹر نے مذکورہ سیریز سے آرام لینے کے حوالے سے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ پی ایس ایل کے دوران بابر اور رضوان پر زیادہ دباؤ نہیں ہے کیونکہ انہیں مارکی لیگ کے میچوں کے درمیان کافی آرام ملتا ہے۔ اس لیے وہ تازگی محسوس کر رہے ہیں اور مزید آرام کی ضرورت نہیں ہے۔
.jpg)